جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی میں میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی معطل رہی

پیر 28 مارچ 2016 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی میں میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی معطل رہی ٗجس کے باعث شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا رہا ۔

(جاری ہے)

جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی کے درمیان میٹرو کایہ حسیں سفر شروع ہوئے ابھی ایک سال ہی گزراتھا کہ پرتشدد مظاہرین کے ایک وار نے رواں دواں زندگی کاپہیہ روک دیا ۔راولپنڈی سے اسلام آباد کے ریڈ زون کارخ کرنیوالے مظاہرین نے جناح ایونیو سے گزرتے ہوئے میٹرو کے اسٹیشن پردھاوا بول دیا ٗجنگلے کوتوڑتے ہوئے اسٹیشن کے اندرداخل ہوگئے اورتوڑ پھوڑ کی ۔

متعلقہ عنوان :