گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں گیارہ اپریل تک دائر کی جاسکیں گی اور پولنگ اٹھارہ اپریل کوہوگی

پیر 28 مارچ 2016 21:38

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ٗنئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی اگلے مہینے کی پانچ سے 8 تاریخ تک وصول کیے جائیں گے اور ان کی جانچ پڑتال نو اپریل کوہوگی۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں گیارہ اپریل تک دائر کی جاسکیں گی اور پولنگ اٹھارہ اپریل کوہوگی۔

متعلقہ عنوان :