وفاقی وزیرخزانہ سے سعودی سفیر عبداﷲ الظہرانی کی ملاقات، لاہورخود کش دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار

سعودی عرب دکھ کی اس گھڑی کے موقع پر اہل پاکستان کے ساتھ ہے، سعودی سفیر کا اظہار یکجہتی

پیر 28 مارچ 2016 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر عبداﷲ مرزوق الظہرانی کی ملاقات، لاہورخود کش دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کااظہارکیا،سعودی عرب کے سفیر نے متاثرہ خاندانوں او اہل پاکستان کے ساتھ سعودی حکومت اور عوام کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے اور پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کوششوں کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ لاہور کے سانحہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کے حوصلہ اور ہمت پست نہیں کرسکتا۔پیر کو سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر عبداﷲ مرزوک الزاہرانی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سعودی سفیر نے سانحہ لاہور پر شدید غم اور دکھ کا اظہار کیا جس میں درجنوں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور کثیر تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔

انہوں نے سعودی عرب کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کے عوام اور متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب اس دکھ کی اس گھڑی کے موقع پر اہل پاکستان کے ساتھ ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو اہم قومی و بین الاقوامی معاملات پر سعودی عرب کا تعاون حاصل رہاہے۔ انہوں نے سانحہ لاہور پر ہمدردی کا اظہار کرنے پر سعودی عرب کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سانحہ لاہور پاکستانی عوام کے دہشت گردی کے خلاف حوصلے اور ہمت کو پست نہیں کر سکتا۔سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں پر بھرپور سپورٹ کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :