دھرنے میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس وین اغوا کرکے سٹیج تک پہنچا دی، پیر افضل قادری نے واپس کرائی

پیر 28 مارچ 2016 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) ڈی چوک دھرنے میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس وین اغوا کرکے سٹیج تک پہنچا دی، پیر افضل قادری نے پولیس گاڑی فوری طور پر پولیس اہلکاروں کو واپس کرادی۔

(جاری ہے)

پیر کی صبح دھرنے میں شریک نوجوان بلیو ایریا کے قریب سے پولیس اہلکاروں کی ایک وین زبردستی اجتماع گاہ کے اندر لے گئے اور دھرنے کی قیادت کو آگاہ کیا کہ کارکنوں کی گرفتاری پر ہم ایک پولیس وین زبردستی لے آئے ہیں۔

پولیس والوں کیلئے اعلان کیا جائے کہ وہ ہمارے گرفتار کارکنان حوالے کرکے گاڑی لے جائیں جس پر دھرنے کی قیادت کرنے والے ایک اہم رہنما پیر افضل قادری نے کارکنوں کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے قانون شکن اقدامات نہ کریں اور پولیس وین واپس پولیس اہلکاروں کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :