پیر افضل قادری نے دھرنے میں شریک کارکنوں کو میڈیا اوربعض سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر حملہ کرنے سے روک دیا

ہم سیاسی جماعتوں کے دفاتر اور میڈیا کو نشانہ نہیں بنائیں گے، کارکن ایسی کسی بھی کارروائی سے باز رہیں،جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ کی ہدایت

پیر 28 مارچ 2016 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) ڈی چوک دھرنے کی قیادت کرنے والے اہم رہنما پیر افضل قادری نے کارکنوں کو بلیو ایریا میں میڈیا دفاتر اور ایمبسی روڈ پر واقع بعض سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر حملہ کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو دھرنے میں شریک سنی تحریک کے بعض کارکنوں نے قیادت سے اجازت طلب کی کہ بعض میڈیا چینلز اور سیاسی جماعتیں ہمارے دھرنے اور مطالبات کی مخالفت کر رہی ہیں اس لیے انہیں سبق سکھانے کیلئے اجازت دی جائے کہ ان کے دفاتر پر دھاوا بولا جائے۔

اس موقع پر پیر افضل قادری نے کارکنوں کو تشدد اورہنگامہ آرائی کے اقدامات سے روک دیا اور کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں کے دفاتر اور میڈیا دفاتر کو نشانہ نہیں بنائیں گے اور کارکن ایسی کسی بھی کارروائی سے باز رہیں۔

متعلقہ عنوان :