مشتعل مظاہرین کے فائر بریگیڈ گاڑی کو نذر آتش کرنے سے 20 لاکھ روپے کا نقصان

پیر 28 مارچ 2016 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے ڈائریکٹوریٹ مینوسپل ایڈمنسٹریشن سے منسلک شعبہ فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی فائر بریگیڈ گاڑی کو مشتعل مظاہرین نے آگ لگا دی جس کے باعث سی ڈی اے کو 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے رابطہ رنے پر ڈائریکٹر فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیپٹن شہباز طاہر ندیم نے بتایا کہ گزشتہ روز کئی مشتعل مظاہرین نے فائر بریگیڈ کی گاڑی پر دھاوا بول دیا جس کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی گئی تاہم فائر بریگیڈ عملہ کی جانب سے گاڑی کو 1 گھنٹے جلنے کے بعد رسیکیو کیا گیا تاہم تب تک فائر بریگیڈ گاڑی کا کریو کیبن، ڈرائیور کیبن مکمل طور پر جھلس گیا ہے جبکہ قیمتی پی ٹی او بچا لیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ ایک گاڑی کی مالیت ڈیڈھ کروڑ کے ہے جبکہ اس گاڑی کو ریپیر کرنے میں 15 سے 20 لاکھ روپے خرچہ آئے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مظاہرین نے پریغ گراوٴنڈ میٹرو سٹیشن کے قیمتی شیشے بھی توڑ دیئے تھے اور الیکٹرانک سڑھیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے جبکہ مصدقہ ذرائے کے مطابق 30 لاکھ سے زائد کا نقصان صرف میٹرو سٹیشن کی مد میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :