لاہور دہشتگردی کا واقعہ تاریخ کا بدترین سانحہ ، معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے، مو لا بخش چا نڈیو

چیئرمین بلا ول بھٹو زر دا ر ی کی ہدایت پر کارکنان ہسپتالوں میں رات سے موجود اور خون کے عطیات بھی دے رہے ہیں

پیر 28 مارچ 2016 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء ) صوبا ئی مشیر برا ئے اطلا عا ت سندھ مو لا بخش چا نڈیو نے کہا ہے کہ لاہور دہشتگردی کا واقعہ تاریخ کا بدترین سانحہ ہے جس میں معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔چیئرمین بلا ول بھٹو زر دا ر ی کی ہدایت پر کارکنان ہسپتالوں میں رات سے موجود ہیں اور خون کے عطیات بھی دے رہے ہیں۔پارٹی کارکنان زخمیوں کی طبی امداد میں بھی ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پارٹی چیئرمین نے لاہور دھماکے ک فوراً بعد مقامی پارٹی رہنماوٴں اور کارکنوں کو سرگرم رہنے اور ایمرجنسی کے دوران ہر قسم کا تعاون کرنے کی ہدایت کردی تھی۔ گذشتہ روز ہونے والے سانحے سے پوری قوم غم میں مبتلا ہے، حکومت سندھ نے بھی سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور غمزدہ خاندانون کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہو ں نے کہا ہے کہ دہشت گر دی کے عفریت کو جڑ سے اُکھا ڑ پھینکنے کے لئے سیکیو ر ٹی فو ر سز بھر پو ر کا روائی کر رہی ہے اور پو ر ی قو م ان کے ساتھ کھڑ ی ہے ۔

متعلقہ عنوان :