انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں اضا فے کا رجحان

پیر 28 مارچ 2016 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء ) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں اضا فے کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روزانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید104.75روپے اور قیمت فروخت104.80روپے برقرار رہی تاہم 5پیسے کے اضافے سے مقا می اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈا لر کی قیمت خرید105.40روپے سے بڑھ کر105.45روپے اورقیمت فروخت105.60روپے سے بڑھ کر105.65روپے ہوگئی۔

فا ر یکس ایسو سی ایشن کی ر پور ٹ کے مطا بق پیر کو یورو کی قدرمیں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید117.25روپے سے بڑھ کر117.40روپے اورقیمت فروخت118.25رو پے سے بڑھ کر118.40روپے پر ہو گئی اسی طرح 15پیسے کے اضافے سے بر طانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید148.75رو پے سے بڑھ کر148.90روپے اور قیمت فروخت149.95روپے سے بڑھ کر149.90رو پے پرجاپہنچی ۔

متعلقہ عنوان :