ریڈ زون میں دھرنا، وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں ہیلی کاپٹر کی غیر معمولی پروازیں

پیر 28 مارچ 2016 20:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) ریڈ زون میں مشتعل مظاہرین کے دھرنے کے باعث وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں ہیلی کاپٹر کی غیر معمولی پروازیں جاری رہی ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت میں حالات کشیدگی کے باعث سیاسی و سکیورٹی اداروں میں پریشانی کا عالم ہے ۔ لاہور دھماکہ اور ریڈ زون میں کشیدگی پر وزیراعظم سمیت حکومت کے اعلیٰ حکام گزشتہ روز اعلیٰ سطحی اجلاس میں مصروف رہی ۔

(جاری ہے)

ریڈ زون میں دھرنوں سے نمٹنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے اس طرح دارالحکومت میں کشیدگی حالات کی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹروں کی نچلی سطح پر پروازیں کرتے رہے اور اسلام آباد کی فضاء گزشتہ روز ہیلی کاپٹروں کی آواز سے گونجتی رہی سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے حالات کو معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہے اور اس لحاظ سے تمام مسائل و معاملات کو پیش نظر رکھا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :