وزیراعظم نوازشریف لاہور میں مصروف وقت گزارنے کے بعد اسلام آباد روانہ

پیر 28 مارچ 2016 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف لاہور میں مصروف وقت گزارنے کے بعد پیر کی دوپہر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف اتوار کی شام اقبال پارک لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کے فوری بعد اپنی تمام تر مصرورفیات چھوڑ کر لاہور پہنچ گئے تھے وزیراعظم نے لاہور میں قیام کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کی اور ہونے والے بم دھماکے بارے تفصیلات سے آگاہ ہوتے رہے وزیراعظم نے بم دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے وزیراعظم نے لاہور میں اپنے قیام کے دوسرے روز نہ صرف دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی بلکہ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لئے ہسپتال بھی گئے۔

(عزیز ملک)