ایف بی آر، گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی کمشنر آئی آر آر ٹی او لاہور راشد احمد مس کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر برطرف

پیر 28 مارچ 2016 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) فیڈرل بورڈآف ریونیو ( ایف بی آر) نے گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی کمشنر آئی آر آر ٹی او لاہور راشد احمد کو مس کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف کردیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ آفیسر کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے دو مواقع دیئے گئے مگر وہ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکے پیر کو ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی کمشنر آئی آر آر ٹی او لاہور راشد احمد کیخلاف یم اپریل دو ہزار پندرہ سے ڈیوٹی سے غائب ہوئے قوانین کے تحت کارروائی شروع کی گئی تھی اس حوالے سے مذکورہ آفسر کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے جس پر جواب موصول نہیں ہوا جس پر شیڈول ریونیو ڈویژن چیرمین ایف بی آر نے تمام قانونی معاملات کا جائزہ لیا اور مذکورہ آفیسر کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کردیئے تاہم راشد احمد کو اپلیٹ اتھارٹی میں تیس دن کے اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہوگا جبکہ گریڈ اٹھارہ کے ان لینڈ ریونیو کے ڈپٹی کمشنر ریجنل ٹیکس آفس تھری کراچی اجمل عقیل کی عمر پوری ہونے پر ریکارڈ ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :