سانحہ لاہور انسان دشمنوں نے بربریت کی انتہاکردی،شہداء کیلئے جمعہ کو ملک بھر یوم دعا کے طورپرمنایا جائیگا

علامہ محمد احمدلدھیانوی کی سانحہ لاہور کی مذمت

پیر 28 مارچ 2016 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء ) سانحہ لاہور انسان دشمنوں نے بربریت کی انتہاکردی،شہداء کے لیے جمعہ کو ملک بھر یوم دعا کے طورپرمنایا جائے گا،تمام اہلسنت مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام ہوگا،دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ کسی سے ڈھکا چھپانہیں،را ایجنٹ کی گرفتاری اسی وقت اہم کامیابی قراردی جاسکتی اگر اس سے مکمل نیٹ ورک کا خاتمہ ممکن ہو،بلوچستان ،کراچی سمیت ملک بھر میں جاری فرقہ وارنہ قتل و قتال اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں پڑوسی ممالک شامل رہے ہیں،پڑوسی ممالک کی ایجنسیاں پاکستانی افراد کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں بھی استعمال کررہے ہیں،ہمارے اداروں کو اسی وقت نوٹس لینا چاہیے تھا جب عراق اورشام سے پاکستان میں لاشیں لائیں گئی تھی،ان خیالات کا اظہارعلامہ محمد احمدلدھیانوی نے کیا مزید کہاکہ سانحہ لاہور وطن عزیز پربہت بھاری سانحہ ہے،ظالموں نے خواتین اوربچوں کو نشانہ بنا کر اپنی درندگی کا ثبوت دیا ہے،ایسے افراد کو عبرت کا نشان بنایاجائے،سلام ہے اہل لاہور کو جنہوں نے زخمیوں کے لیے ضرورت سے زیادہ خون کا عطیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :