حکومت فول پروف سیکورٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ‘بم دھماکے ملک دشمن قوتوں کی کارروائی ہے

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کالاہور دھماکہ پر دلی افسوس اور متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار

پیر 28 مارچ 2016 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ بم دھماکے ملک دشمن قوتوں کی کارروائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاہور میں ہونیوالے بم دھماکہ پر دلی افسوس اور متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت فول پروف سیکورٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں پنجاب میں گڈ گورننس کا رونا رونے والے بتائیں کہ دہشت گرد صوبائی دارالحکومت کے ناک کے نیچے بیٹھ کر کاروائیاں کیسے کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسبملی کے آئندہ اجلاس میں تحریک انصاف امن و امان کی مخدوش صورت حال پر بھرپور احتجاج کرے گی اور حکمرانوں توجہ میٹرو اور اورنج منصوبے سے ہٹانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنائے گی۔