سانحہ لاہور نے پنجاب حکومت کے گڈ گورننس کے سارے دعوؤں کو خاک میں ملا دیا ہے ‘دھماکے کے بعد حکمرانوں کو باور ہو جانا چاہیے کہ خالی دعوؤں کا وقت گزر چکا اب ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی کالاہور دھماکے پر گہرے افسوس کا اظہار

پیر 28 مارچ 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے لاہور دھماکے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی اس کاروائی نے پنجاب حکومت کے گڈ گورننس کے سارے دعوؤں کو خاک میں ملا دیا ہے اس دھماکے کے بعد حکمرانوں کو باور ہو جانا چاہیے کہ خالی دعوؤں کا وقت گزر چکا اب ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے علامہ اقبال ٹاؤن میں مسلسل کئی دھماکے ہو چکے ہیں لیکن پنجاب حکومت نے اگر موثر کاروائی کی ہوتی تو اتنی بڑی کاروائی رونما نہ ہوتی انہوں نے دھماکے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع کی پرُزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں قوم اور پاک فوج کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایک دن آئے گا کہ دنیا میں پاکستان کی پہچان امن کا گہوارہ کے طور پر ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے گلشن اقبال پارک کے دھماکے سے فول پروف سکیورٹی کے تمام دعوے بے نقاب ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سیر سپاٹے چھوڑیں اور صوبہ کے خراب حالات پر توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :