سکیورٹی فورسزکی بروقت کاروائی:سوئی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کچھی کینال سے 20 کلو وزنی بم برآمد،سکیورٹی فورسزنےبم کوناکارہ بنا دیا ہے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 مارچ 2016 20:19

سکیورٹی فورسزکی بروقت کاروائی:سوئی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ..

ڈیرہ بگٹی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2016ء): سکیورٹی فورسزنے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سوئی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزنے کچھی کینال سے 20 کلو وزنی بم برآمد کرلیا ہے۔ جس کے بعد 20 کلو وزنی بم کوناکارہ بنا دیا گیا ہے۔