سانحہ لاہور درندگی اور بربریت کی بدترین مثال ہے ‘ اسلام کے نام پر بیگناہ اور معصوم لوگوں کا قتل عام کرنیوالوں کا اسلام یا دین سے کوئی تعلق نہیں ‘گمراہ لوگ اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کرمعصوم شہریوں کو موت کے گھاٹ اتاررہے ہیں

پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک کاسانحہ گلشن پارک پر اظہار رنج و غم

پیر 28 مارچ 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے گلشن پارک میں خود کش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے درندگی اور بربریت کی بدترین مثال قرار دیا ہے،آج یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اسلام کے نام پر بیگناہ اور معصوم لوگوں کا قتل عام کرنیوالوں کا اسلام یا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے،یہ گمراہ اور بھٹکے ہوئے لوگ اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کرمعصوم شہریوں کو موت کے گھاٹ اتاررہے ہیں،سانحہ گلشن پارک نے ایک بار پھر پوری قوم کو شدید صدمے سے دوچارکردیا ہے،ہم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہیں اور انکے غم کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں ، اسلامی تعلیمات اور انسانی قدروں سے عاری یہ سفاک دہشت گردخواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں ، علاوہ ازیں پاکستان جمہوری اتحاد کے زیر اہتمام28فروری کادن یوم سوگ کے طور پر منایا گیااور مرکزی اورریجنل دفاتر پر پارٹی پرچم سرنگوں رہا گا،اس موقع پر سانحہ میں شہید وزخمی ہونیوالوں کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔