سانحہ لاہور ، بلاول بھٹو زرداری نے بہاولپور میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تمام تقریبات منسوخ کر دیں

ملک و قوم کی سلامتی کی خاطر پوری قوم کو یکجا ہو کر دہشت گردوں کے خلاف جنگ کرنا ہوگی ، دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو ناکام بنانے میں ہی ملک کی بقاء، سلامتی اور خوشحالی ہے ، پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن دہشتگردی کا خود بھی شکار رہے ہیں،پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کاکارکنوں سے خطاب

پیر 28 مارچ 2016 20:06

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو بہاولپور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ہونے والی تمام تقریبات سانحہ لاہور کے سوگ میں منسوخ کر دیں۔ انہوں نے پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے اجلاس کو منسوخ کرکے پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر ذیلی تنظیموں کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہدا لاہور کے ایصال ثواب کیلئے دعا فاتحہ خوانی اور تیس سیکنڈ کی مکمل خاموشی اختیار کی ۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سانحہ لاہور کے سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی کی خاطر پوری قوم کو یکجا ہو کر دہشت گردوں کے خلاف جنگ کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو ناکام بنانے میں ہی ملک کی بقاء، سلامتی اور خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن دہشت گردی کا خود بھی شکار رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے غیور عوام کے ساتھ ملکر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔

اس موقع پر سٹیج پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، سردار لطیف خان کھوسہ جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان مخدوم سید احمد محمود صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ، حبیب اﷲ شاکر ایڈووکیٹ صدر پیپلز لائر فورم جنو بی پنجاب، چوہدری محمد ذکا ء اشرف ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی موجود تھے ،اجلاس میں شوکت محمود بسرا، حیدر زمان قریشی، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، نوازش علی پیرزادہ، محمود حیات ٹوچی خان، محمد علی احسن، محمد سلیم بھٹی، شاہ رخ مرزا عزیز اکبر بیگ سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل،مالک لنگاہ ایڈووکیٹ،ممتاز نور ٹانگرہ،سجاد ٹانگرہ ایڈووکیٹ ،محمد عمران کھاکھی۔

ملک شاہد حسین گھلو،،فیروزہ فیض،،بشری نقوی ایڈووکیٹ، جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ، محمد بلال بھٹی ایڈووکیٹ، سید اشفاق بخاری ایڈووکیٹ۔اختر محمود ہاشمی ایڈووکیٹ۔آصف بھارا ایدووکیٹ ،راؤ ساجد۔چوہدری یسین اور سینکڑوں وکلاء بھی موجود تھے۔