پنجاب میں کوئی نیا آپر یشن نہیں ہو رہا ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں کی جارہی ہے،دہشت گردوں کیخلاف پنجاب میں جہاں بھی ضرورت ہوتی ہے انسداد دہشت گردی فورس اور دیگر ادارے کاروائیاں کرتے ہیں

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان کی میڈیا سیگفتگو

پیر 28 مارچ 2016 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی نیا آپر یشن نہیں ہو رہا صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف معمول کے مطابق کاروائیاں کی جارہی ہے‘دہشت گردوں کیخلاف پنجاب میں جہاں بھی ضرورت ہوتی ہے انسداد دہشت گردی فورس اور دیگر ادارے کاروائیاں کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گلشن پارک لاہور کے بعد صوبے میں کسی بھی جگہ کوئی نیا آپر یشن شروع نہیں کیا بلکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جہاں کسی دہشت گردکی موجودگی کی اطلاعات ہوتی ہے وہاں حکومتی ادارے کاروائیاں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سب سے زیادہ عمل پنجاب میں ہو رہا ہے اور صوبے میں دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ انکے سہولتوں کاروں کیخلاف بھی کاروائیاں کی جاتیں ہیں ۔