دھرنے میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس وین اغوا کرکے سٹیج تک پہنچا دی،علامہ ریاض شاہ نے واپس کرائی
پیر 28 مارچ 2016 19:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) ڈی چوک دھرنے میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس وین اغوا کرکے سٹیج تک پہنچا دی،علامہ سید ریاض حسین شاہ نے پولیس گاڑی فوری طور پر پولیس اہلکاروں کو واپس کرادی۔
(جاری ہے)
پیر کی صبح دھرنے میں شریک نوجوان بلیو ایریا کے قریب سے پولیس اہلکاروں کی ایک وین زبردستی اجتماع گاہ کے اندر لے گئے اور دھرنے کی قیادت کو آگاہ کیا کہ کارکنوں کی گرفتاری پر ہم ایک پولیس وین زبردستی لے آئے ہیں۔
پولیس والوں کیلئے اعلان کیا جائے کہ وہ ہمارے گرفتار کارکنان حوالے کرکے گاڑی لے جائیں جس پر دھرنے کی قیادت کرنے والے ایک اہم رہنما علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کارکنوں کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے قانون شکن اقدامات نہ کریں اور پولیس وین واپس پولیس اہلکاروں کے حوالے کر دی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.