افغان صدر کا وزیراعظم نواز شریف کوٹیلی فون ،لاہور دھماکے کی مذمت ، قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

بھاگتے دہشتگردبچوں اور خواتین جیسے آسان ہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ،دہشت گردی پوری دنیا کیلئے سنگین خطرہ ہے ،بدقسمتی سے افغانستا ن کوبھی دہشت گردی کا سامنا ہے،اسکا خاتمہ علاقائی اور عالمی سطح پرمشترکہ کوششوں سے کیا جاسکتا ہے،نوازشریف کی اشرف غنی سے ٹیلیفونک گفتگو

پیر 28 مارچ 2016 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کوافغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ٹیلی فون کرکے لاہور دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا،وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھاکہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان جاری رہے گا،دہشت گرد اب بھاگ رہے ہیں اس لیے انہوں نے بچوں اور خواتین جیسے آسان ہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ٹیلی فون کیا اور لاہور میں ہونے والے بزدلانہ حملے کی مذمت اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر کو بتایاکہ پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان جاری رہے گا۔دہشت گرد اب بھاگ رہے ہیں اس لیے انہوں نے بچوں اور خواتین جیسے آسان ہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے ،بدقسمتی سے افغانستا ن بھی دہشت گردی کے سامنا کررہا ہے۔دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ علاقائی اور عالمی سطح پرمشترکہ کوششوں سے کیا جاسکتا ہے۔