سیالکوٹ کی مسلم لیگی ہنماؤں کی پرویزالٰہی سے ملاقات

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 19:52

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی راہنما وسابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں کے وفد نے ملاقات کرکے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ سابق سٹی صدر سیالکوٹ صدف بٹ کی قیادت میں چوہدری پرویز الہی سے ملنے والے مسلم لیگ (ق) کے وفد میں مرزا مظہر مشتاق ، رانا نور احمد اوردیگر بھی شامل تھے ۔

چوہدری پرویز الہی نے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ مسلم لیگ (ق) ہی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کے نظریات پر عمل کرنے والی جماعت ہے اور اپنے اقتدار کے دنوں میں مسلم لیگ (ق) نے جو کچھ ملک وقوم کی تعمیروترقی اور خوشحالی کیلئے کیاہے اس سے ساری قوم آگاہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہا کہ ریکارڈ ترقیاتی کام مسلم لیگ (ق) کا ہی کارنامہ ہے حالانکہ موجودہ حکمران دھاندلی سے اقتدار میں آنے کے بعد تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے زبانی دعوؤں کے سوار کچھ نہ کرسکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلشن پارک لاہور کا سانحہ انتہائی افسوس ناک ہے جس میں انتہائی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں ا ور پوری قوم سوگ میں ہے ۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ سانحہ گلشن پارک پر حکمرانوں کو اقتدار فوری چھوڑ دیناچاہیے کیونکہ ملک میں فوری نئے انتخابات کی ضرورت ہے تاکہ حقیقی جمہوری قیادت اقتدار میں آسکے اور ملک وقوم کو مسائل ومشکلات کی دلدل سے باہر نکالے ۔

متعلقہ عنوان :