سرگودھا میں سگنلز کی تنصیب کیلئے ٹینڈر طلب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 19:47

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء ) ضلعی انتظامیہ نے سرگودھا کے مختلف چوراہوں پر ٹریفک سگنلز نصب کرنے کیلئے مختلف کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے سرگودھا شہر کے مختلف چوراہوں میں ٹریفک سگنلز نہ ہونے کے باعث حادثات معمول بنتے جارہے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے پرانے اشاروں کی مرمت اور نئے اشاروں کی تنصیب کیلئے ٹینڈر طلب کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق یہ اشارے قینچی موڑ‘ یونیورسٹی روڈ‘ سیٹلائٹ ٹاؤن‘ پرانا بم چوک‘ نوری گیٹ اور اسی طرح شہر کے مختلف اہم چوراہوں پر نصب کئے جائینگے۔