بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو اپریل کے آخری ہفتہ میں اختیارات دینے اور فنڈ ملنے کا امکاں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 19:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء ) صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو اپریل کے آخری ہفتہ میں اختیارات دینے اور فنڈ جاری کرنے کیلئے حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور اس سلسلہ میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی 36 ضلع کونسلوں‘ 9 کارپوریشنز اور 144 تحصیلوں میں چیئرمین‘ وائس چیئرمین‘ میئرز اور ڈپٹی میئرز کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپریل کے آخری ہفتہ میں انتخابات کرواکر چیئرمینوں اور میئرز کو باقاعدہ طور پر بلدیاتی اداروں کے اختیارات سونپ دیئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :