وزیراعظم محمد نواز شریف نے سانحہ لاہور کےباعث دورہ امریکہ منسوخ کردیا ہے،نیوکلیئر کانفرنس میں طارق فاطمی پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 مارچ 2016 19:45

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سانحہ لاہور کے باعث دورہ امریکہ منسوخ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے واشنگٹن میں31مارچ تا یکم اپریل منعقد ہونیوالی نیوکلیئر سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

(جاری ہے)

تاہم وزیراعظم نے سانحہ لاہور کے باعث دورہ امریکہ منسوخ کردیا ہے، نیوکلیئر سربراہ کانفرنس میں اب طارق فاطمی پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہے کہ مشکل اور دکھ کی گھڑی میں پاکستانیوں اور سانحہ لاہور کے متاثریں کو چھوڑ کربیرون ملک نے جاسکتا.جس کے باعث انہوں نے اپنا دورہ امریکہ منسوخ کردیا ہے۔