پولیس والوں نے مزے لے لئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 19:41

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء ) عرس چن پیر پر پولیس صدر کی سرپرستی میں ورائٹی شو پر فحش رقص جاری رہا جبکہ پولیس اہلکار کاروائی کی بجائے رقصاؤں کو داد دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

پاکپتن تھانہ صدر کی حدودمیں بستی سخی غلام قادر میں عرس چن پیر کے موقع پر سر عام ہیجڑوں اور رقاصاؤں کا ورائٹی شو پر فحش رقص جاری رہا20روپے ٹکٹ میں لاؤڈ سپیکر کے ساتھ ورائٹی شو میں فحش رقص دیکھنے والے تماشائیوں کا پر ہجوم رش رہا تماشائیوں کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود با وردی پولیس اہلکار بھی خوب رقص کا مزہ لوٹتے رہے اور ہیجڑوں، رقاصاؤں کو داد دیتے رہے رات بھر لاؤڈ سپیکر پر سر عام رقص کے زریعے ورائٹی شو مالکان نے تماشائیوں سے خوب مال سمیٹا اور پولیس اہلکاروں کو نذرانہ کے ساتھ مفت ٹکٹ میں فحاشہ ڈانس سے لطف اندوز بھی کیا جس سے پولیس کاروائی کی بجائے خاموش تماشائی بنی رہی۔

متعلقہ عنوان :