گلشن اقبال کی سیر پورے کنبے کو قبرستان لے گئی، جنازے میں رقت آمیز مناظر

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 19:40

حجرہ شاہ مقیم ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء ) لاہور دھما کہ میں ایک ہی خاندان کے 5افراد سمیت 6 شہید 2 خواتین زخمی ہوگئے ، ۔ ظفر اقبال، شبیر ،ظہور ، عبدالستار ،روبینہ بی بی ، رمضانہ بی بی شہید میتیں گھر وں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، نماز جنازہ میں سیاسی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے اشکبار آنکھوں سے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

حجرہ شاہ مقیم کے موضع جھگیاں مہروک کا بدقسمت خاندان محنت مزدوری کرنے لاہور گیا ہوا تھا کمبوہ فیملی سے تعلق رکھنے وا لا شبیر احمد ولد محمد شریف لاہور میں ڈرائینگ کررتا تھا خالہ زاد کزن ظہور احمد ، بہنوئی عبدالستار مزدوری کرتے تھے عبدالستار کی بیوی روبینہ بی بی اور محمد شریف کی بھتیجی تین سالہ رمضانہ بی بی عرف نیت فاطمہ بھی انکے ہمراہ تھیں خاندان گلشن اقبال پارک لاہور میں سیر کرنے گیا خود کش دھماکے میں شہید ہوگیا ، محلہ اسماعیل پورہ کا ظفر اقبال ولد محمد رفیق کمیانہ بھی دھماکے میں شہید ہوا جو لاہور کی نجی فیکٹری میں میں پرائیویٹ ملازم تھا محلہ زاہد پورہ کا شاہد شیخ ولد عبدالجبار اپنی تیرہ سالہ بہن اقصی اور سترہ سالہ کزن ارم بی بی کیساتھ سیر کرنے گیا تینوں پارک میں داخل ہی ہو ئے تھے کہ دھماکہ ہوگیا شاہد خود تو محفوظ رہا دونوں لڑکیاں زخمی ہو ئیں جن کو طبی امداد دیکر لاہور کے ہسپتال سے فار غ کردیا گیا چھ شہیدوں کی میتیں گھر وں میں پہنچیں تو شہر کی فضاء سوگوار ہوگئی ظفر اقبال کو مقامی قبرستان جبکہ کمبوہ خاندان کے پانچ افراد کو گاؤں جھگیاں مہروک کے میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :