سی ڈی اے مزدور یونین کی مجلس عاملہ کا تعزیتی اجلاس ،لاہور دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

پیر 28 مارچ 2016 19:29

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت اورنگزیب خان مرکزی یونین آفس میں منعقد ہوا ،اجلاس میں مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،صوفی محمود،سردار آصف ،چوہدری زاہد احمد ،امیر شاہ کاظمی ،احمد علی شیرازی ،اسد محمود ،کامران رضا ،ملک لطیف ،محمد سرفراز ملک ،وارث دلیپ ،سلیم بھٹی ،طارق شریف ،وارث بھٹی ،حق نواز عباسی ،زاہد بھٹی ،عزت خان و دیگر افراد نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے لاہور گلشن اقبال پارک میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اس موقع پر مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ صرف ہمارے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں سانحہ لاہور پر ہر محب وطن پاکستانی کا دل آج خون کے آنسو رو رہا ہے اور قوم کاہر شخص سوگوار ہے ،قوم کا ہر فرد چاہے اسکا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو انسانیت کے ناطے وہ ہمارے لیے قابل احترام ہے اور ہمارے مذہب اسلام نے کسی بھی بے گناہ کی جان لینے سے سختی سے منع کیا ہے ،ہماری مسلح افواج اور حکومت گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور پاکستانی قوم اس جنگ میں اپنی محب وطن فوج اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ دہشت گردی کی جنگ کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے ،مٹھی بھر دہشت گرداس قوم کو یر غمال بنانا چاہتے ہیں اور دنیا کے سامنے اسلام کا چہرہ مسخ کر کے پیش کرنا چاہتے ہیں ،سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ پاکستان بھر میں جب کبھی اور جہاں بھی دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا اسکی بھرپور مذمت کی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے خلاف تاریخی ریلی نکال کر یہ ثابت کیا کہ سی ڈی اے کے مزدور دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی جدوجہد میں اپنے سپہ سالارجنرل راحیل شریف اور حکومت کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :