خضدار میں میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام بلوچستان کا قدیم وتاریخی ڈویژنل لائبریری پس منظر میں چلی گئی

غفلت اور عدم توجہی کے باعث نایاب اور زخیم کتابیں پارہ پار ہوچکیں ، بجٹ ملنے کے باجوجود لائبریری موجود نہیں

پیر 28 مارچ 2016 19:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء ) خضدار میں میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام بلوچستان کا قدیم وتاریخی ڈویژنل لائبریری پس منظر میں چلی گئی ، لائبریری فائلوں میں موجود تاہم حقیقت میں کچھ بھی نہیں ، کتابیں بوریوں میں بند کرکے گوداموں میں پھینکی گئیں ہیں،غفلت اور عدم توجہی کے باعث نایاب اور زخیم کتابیں پارہ پار ہوچکی ہیں،سالانہ بجٹ لائبریری کے لئے تواتر کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کو مل رہاہے ، تاہم لائبریری موجود نہیں۔

آخر آڈٹ کرنے والی ٹیمیں ہر سال آڈٹ کرکے انہیں ایمانداری اور دیانتداری کا پروانہ کیوں جاری کرتی ہیں؟ تفصیلات کے مطابق خضدار میں مطالعہ کے شوقین افراد او رخصوصاً طلباء کو کتب بینی کے حوالے سے جس محرومی کا سامنا ہے وہ ناقابل بیان ہے ۔

(جاری ہے)

اعلیٰ امتحان کی تیاریوں کے سلسلے میں مطالعہ کے لئے طلباء کو کوئٹہ یا لاہور جاناپڑتا ہے۔ میونسپل کاپوریشن خضدار میں قائم قدیم ڈویژنل اضلاع کا مشترکہ لائبریری گزشتہ کئی سالوں سے بند ہے ۔

ہزاروں کتابیں بوریوں میں بند کرکے گوداموں میں پھینک دی گئی ہیں ، جب کہ بعض کتابیں گودام میں بکھری پڑی ہیں جن میں مقدس اوراق اور مقدس کتابیں بھی شامل ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ 1960کی دہائی میں قائم ہونے والی اس لائبریری میں قیمتی نایاب اور زخیم کتابیں لائی گئیں تھی ۔ غفلت اور عدم توجہی کے باعث وہ سب کتابیں پارہ پارہ ہوچکی ہی ان کی بے حرمتی تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

لائبریری کے لئے جو ہال مختص تھا اب اسے کونسلران کے لئے مختص کردیا گیا ہے ۔میونسپل کارپویشن ذرائع کے مطابق سالانہ لائبریری کے لئے لاکھوں روپے بجٹ میں مختص ہے لیکن وہ رقم معلوم نہیں کس کے جیب میں جارہی ہے ۔ چونکہ میونسپل کارپوریشن کی مالی معاملات کے لئے آڈٹ کرنے والی ٹیم ہر سال وقت مقررہ پر خضدار آتی ہے ۔لیکن کبھی اس آڈٹ کرنے والی ٹیم نے نظریں اٹھا کر اس لائبریری پر توجہ مرکوز نہیں کی اور اس بات کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی کہ لائبریری کی بندش کی رپورٹ بنا کر دیانتداری سے آڈٹ میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ۔

لائبریری بدستور کئی سالوں سے بند ہے اس حوالے سے خضدار کے تعلیم دوست طبقات ، طلباء نے اپنی شکایات میں میونسپل کارپویشن کے زیر انتظام لائبریری کی بندش کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کتب بینی کا شوقع ختم نہیں ہوا لیکن ذمہ داروں کی غفلت اور نا اہلی اس شوق کے آگے بڑی رکاوٹ ہے ۔ میونسپل کارپویشن خضدار میں لائبریری کی بندش اور کتابوں کی بے حرمتی کا نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلا ف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :