جمعیت علماء اسلام کے قائدمولانا فضل الرحمن آج منزل گاہ گراؤنڈ میں دستار فضیلت کا نفرنس سے خطاب کرینگے

پیر 28 مارچ 2016 19:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے قائدمولانا فضل الرحمن آج منزل گاہ گراؤنڈ میں دستار فضیلت کا نفرنس سے خطاب کرینگے جے یو آئی کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اس سلسلے میں جے یو آئی ضلع سکھر کے ترجمان قاری لیاقت مغل کے مطابق جمعیت علما ء اسلام پاکستان کے قائد مولانا فضل الرحمن آج سکھر کے منزل گاہ گراؤنڈ میں عظیم الشان دستار فضلیت کانفرنس سے خطاب کرینگے کانفرنس میں سندھ بھر سے جے یو آئی کے کارکنان ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرینگے کانفرنس کے سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئی ہیں منزل گاہ گراؤنڈ کو پارٹی پرچموں , خیر مقدمی بینرر سے سجایا گیا ہے کانفرنس کی سیکورٹی کے فرائض جے یو آئی کے کارکن انجام دیں گے جن کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود ہونگے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے جے یو آئی کے مرکزی و صوبائی رہنما بھی خطاب فرمائینگے۔

متعلقہ عنوان :