لاہور دہشتگردی کا واقعہ تاریخ کا بدترین سانحہ ہے جس میں معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا ،مولا بخش چانڈیو

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کارکن لاہور کے ہسپتالوں میں سرگرم ہو گئے ہیں،مشیر اطلاعات سندھ

پیر 28 مارچ 2016 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) صوبا ئی مشیر برا ئے اطلا عا ت سندھ مو لا بخش چا نڈیو نے کہا ہے کہ لاہور دہشتگردی کا واقعہ تاریخ کا بدترین سانحہ ہے جس میں معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔چیئرمین بلا ول بھٹو زر دا ر ی کی ہدایت پر کارکنان ہسپتالوں میں رات سے موجود ہیں اور خون کے عطیات بھی دے رہے ہیں۔

پارٹی کارکنان زخمیوں کی طبی امداد میں بھی ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پارٹی چیئرمین نے لاہور دھماکے ک فوراً بعد مقامی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو سرگرم رہنے اور ایمرجنسی کے دوران ہر قسم کا تعاون کرنے کی ہدایت کردی تھی۔ گذشتہ روز ہونے والے سانحے سے پوری قوم غم میں مبتلا ہے، حکومت سندھ نے بھی سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور غمزدہ خاندانون کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہو ں نے کہا ہے کہ دہشت گر دی کے عفریت کو جڑ سے اُکھا ڑ پھینکنے کے لئے سیکیو ر ٹی فو ر سز بھر پو ر کا روائی کر رہی ہے اور پو ر ی قو م ان کے ساتھ کھڑ ی ہے ۔