سانحہ لاہور قابل افسوس ہے ،ملک کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک دیا گیا ہے ،خورشید احمد شاہ

سانحہ لاہور کو حکومت کی ناکامی نہیں کہا جاسکتا تاہم مستحکم پاکستان حکومت کیلئے چیلنج ہے ،قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

پیر 28 مارچ 2016 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔پاکستان پر امن ملک تھا دہشتگردی کی آگ میں جھونک دیا گیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سید خورشید شاہ کامزید کہنا تھا کہ سانحہ لاہور کو حکومت کی ناکامی نہیں کہا جاسکتا تاہم مستحکم پاکستان حکومت کیلئے چیلنج ہے حکومت اور ادارے تمام معاملات ختم کرکے دہشتگردی کی طرف توجہ دیں ملکر پاکستان کی خودمختاری کیلئے کام کرنا چاہیے پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف واضح رہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف ہم حکومت کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور واقعے میں ملوث افراد تک پہنچنا آج کے جدید دور میں اداروں کیلئے کوئی مشکل کام نہیں تمام اداروں کو دہشتگردی کو روک تھام کیلئے مزید فعال ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

۔۔ لاہور واقعہ راہ کے ایجنٹ کی گرفتاری کا ممکنہ رد عمل ہونے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ سانحہ لاہور رد عمل ہے یا نہیں تاہم حکومت کو پارلیمنٹ اور لیڈران کو اپنا واضح موقف بتائے کہ بھارت کس طرح پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ لاہور واقعہ حکومت کی ناکامی نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ریڈ زون میں مظاہرین کا داخل ہونا پنجاب پولیس نہیں بلکہ اسلام آباد پولیس کی ناکامی ہے جسے اس کا اعتراف کرنا چاہیے۔