کراچی ، نمائش چورنگی پرمذہبی تنظیموں کا احتجاج ، سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی

پیر 28 مارچ 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پرمذہبی تنظیموں کے احتجاج کے باعث آنے جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے،جس کے باعث ایم اے جناح روڈ ، نیو ایم اے جناح روڈ، پریڈی اسٹریٹ ، سولجربازار اور گرومندر پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نمائش چورنگی پراحتجاج کے باعث سڑک کوٹریفک کیلئے بند کردیاگیا ہے،ٹریفک کوصدردواخانہ کوریڈر3کی طرف متبادل راستہ فراہم کردیاگیاہے،ٹریفک کیپری سینماء سے سولجربازار کی طرف موڑ دیاگیا ٹریفک پولیس کاکہنا ہے کہ ٹریفک 45کانگریس روڈسے پی پی سیکرٹریٹ چورنگی کی طرف موڑدیا گیا ہے۔تاہم متبادل راستوں پر مناسب بندوبست نہ ہونے کے باعث دن بھر ٹریفک جام رہا ۔

متعلقہ عنوان :