نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام صوبوں میں دہشت گردوں کا تعاقب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،عمران خان
پولیس کو غیر سیاسی بنایا جائے،حکومت کو اپنی ترجیحات درست کرنے کی ضرورت ہے، جناح اسپتال میں لاہور بم دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو
پیر 28 مارچ 2016 18:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام صوبوں میں دہشت گردوں کا تعاقب کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پولیس کو غیر سیاسی بنایا جائے،حکومت کو اپنی ترجیحات درست کرنے کی ضرورت ہے۔ پیر کے روز لاہور میں جناح اسپتال میں لاہور بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔
آرمی پبلک سکول کے بعد لاہور میں بھی بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنا قابل مذمت ہے۔ دہشت گردی کی کارروائیاں نبی اکرم کے پیغام کے منافی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام صوبوں میں آپریشن شروع کیا جائے دہشت گرد جس صوبے میں بھی ہیں انکو ڈھونڈ کر نکالا جائے اور منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال نہ کیا جائے۔ پولیس کو سیاسی کارروائیوں اور انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ حکومت پولیس کو غیر سیاسی بنائے۔ جب ہم پولیس کو اعلیٰ شخصیات کی سیکیورٹی پر لگا دیں گے تو پھر مشکل حالات میں ہمیں رینجر کو بلانا پڑتا ہے۔ اگر ہم پولیس کو ان کاموں میں کم الجھائیں گے تو ہی پولیس اپنا اصل کام کر پائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.