چئیرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخار علی مشوانی کی گلشن اقبال پارک لاہور میں دھماکے کی مذمت

پیر 28 مارچ 2016 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) چئیرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اور کہا ہے کہ پوری قوم شہداء کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ افواج پاکستان دہشتگردوں کیخلاف صف اراء ہے۔ حکومت اور عوام پاک فوج کے بشانہ کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے اس موقع پر غم ذدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا بھی کی۔