پنجاب میں فوجی آپریشن، وزیراعظم کا نیب قوانین میں ترمیم کا خواب ادھورا رہ گیا
نواز شریف نے اشرافیہ کو کرپشن کی تحقیقات سے نجات دلانے کیلئے نیب قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا، ترامیم کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی کمیٹی نے ابتدائی سفارشات تیار کر لی تھیں،وزیراعظم کی قائم کردی کمیٹی کو درپردہ اپوزیشن پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی بھی حمایت حاصل تھی
پیر 28 مارچ 2016 18:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) پنجاب میں فوجی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی نواز شریف کا احتساب بیورو آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔ نواز شریف نے ملک کی اشرافیہ کو اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات سے نجات دلانے کیلئے نیب قوانین میں ترامیم لانے کا اصولی فیصلہ کیا تھا تاہم ملک کے بڑے صوبے پنجاب میں فوجی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی انسداد کرپشن کے قوانین میں ترامیم لانے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس کی ذمہ داری یہ لگائی تھی کہ وہ نیب کے قوانین میں ترامیم کردی جائیں تاکہ اربوں روپے کرپشن کرنے والے افراد کا محاسبہ نہ کیا جاسکے۔ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ میں تجویز پیش کی تھی کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے صنعتکاروں ، ا علیٰ افسران ، سیاستدانوں ، مل مالکان سابق وزرائے اعظم کا احتساب اور کرپشن تحقیقات نیب نہیں کرسکے گا بلکہ ان کیخلاف تحقیقات سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی ) کرے گا جو پہلے ہی کرپشن اور نااہلی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے وزیراعظمٰ کی قائم کردہ کمیٹی نے یہ بھی تجویز کیا تھا کہ بڑے آدمیوں جن میں سرفہرست شریف فیملی کو گرفتار کرنے یا تحقیقات کے لئے نیب افسران طلب یا گرفتار نہیں کرسکیں گے بلکہ ان سے وضاحت تحریری طورپر لی جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.