لاہور گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے میں قیمتی جانوں کا ضیائع افسوسناک ہے : پیاف

تمام بزنس کمیونٹی مصیبت کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے: عرفان شیخ، شاہزیب اکرم

پیر 28 مارچ 2016 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ لاہور گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے میں قیمتی جانوں کا ضیائع افسوسناک ہے ۔انھوں نے کہا کہ تمام بزنس کمیونٹی مصیبت کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور د ہشت گردی کی جنگ کے خلاف ہم سب پاک فوج کے اور حکومت کے ساتھ ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے صحافیوں کے ساتھ کیا ۔عرفان شیخ نے کہ حکومت ملک میں دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ٹھوس اور فول پروف انتظامات کر رہی ہے تاکہ دہشت گروں اور ان کے سر پرستوں کا جلد خاتمہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے تک پیچھا کرے گی اور ساڑھے18 کروڑ عوام ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندوں کے خاتمہ پرعزم ہو چکے ہیں امن کے دشمنوں کی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کا غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ۔

چئیرمین عرفان اقبال شیخ و شاہزیب اکرم نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت ذمہ داری کے ساتھ پورا کرے گی انہوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے