کامونکی میں جماعت اسلامی کی شبِ بیداری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 18:25

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء) قومی خزانہ کو ذاتی مال، امانت میں خیانت اور زکوٰۃ کو تاوان سمجھا جائے گا تو پھر قیامت کیلئے تیا ر ہو جاو، ان خیالات کا اظہا ر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شب بیداری پر واگرام سے معروف عالم دین مولانا شبیر عباسی ، نائب امیر ضلع گو جرانوالہ مو لانا حافظ غلام مصطفےٰ اور حافظ احسان و دیگر نے مسلم مسجد میں شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، مولانا شبیر عباسی نے قیامت کے موضع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مومن اپنے بہترین سفر کو اخرت کی نگاہ پر رکھتا ہے، آج اگر ہم زلزلوں اور قدرتی آفات نطریں دوڑاہیں تو ہمیں قرب قیامت کی نشانیاں نظر آتی ہیں، جب بر سر اقتدار شخص قومی خزانوں کو اپنا مال تصور کر ئے گا ،امانت دار نہ ہونگے، زکواۃ کو چٹی سمجھ کر ادا کی جائے گی، ین کا علم بے دین ما دیت کے تصورسے حاصل کریں گے، شوہر اپنی بیوی کا فرمانبردار ہو گا ، مسجدوں میں قرآن و سنت کے کام کے بجائے شور غوگا ہو گا ، برادریوں کے سربراہ فا سد لوگ ہونگے، گھر گھر گانے بجانے کے آلات اور گو ائیے پائے جائیں گے، بدقماش افراد اپنے خوف کی وجہ سے با عزت سمجھے جا ئیں گے تو اس وقت قیامت کیلئے تیا ر ہو جائیں آج بد قسمتی سے ہمارے ہاں ایسا ہین ماحول چل رہا ہے اسی لیے آئے روز زلزلے اور دیگر آفات آئی ہو تی ہیں آج بحثیت مسلمان ہم کو اسلامی اشعار اپنانے کی اشد تر ین ضرورت ہے، آج ہر شخص پر شان حال ہے اور زندگی کی مصروفیات اتنی بڑھ چکی ہے کہ اس کو دین کی طرف لو ٹنے کا بھی وقت نہیں ہے افسوس ہم عمر رسید ہ ہونے کے ساتھ ہم مسجدوں کا رخ کرتے ہیں ، جب تک ہم عملی طور پر اپنی اصلاح نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :