امتحانی سنٹر پر سپرنٹنڈنٹ کیخلاف شکایات اور احتجاج

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 18:23

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء) محکمہ تعلیم نے ڈپریشن کا شکار شخص کو امتحانی سنٹر پر سپرینڈنٹ تعینات کر دیا ہے جو مقررہ وقت سے قبل ہی طلبہ سے جو ابی کاپیاں چھین لیتا ہے جس پر طلبہ اور والدین نے شدید احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ بو ر ڈ نے سنٹر نمبر60گو رنمنٹ ڈگری کالج بو ائیزکامونکے میں کلاس نہم کے پیپرز کیلئے وقاص نامی شخص کو سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے جو کہ ڈپریشن کا شکا ر بتایا گیا ہے ، طلبہ اور ان کے والدین کے مطابق مذکورہ سپرینڈنٹ مقررہ وقت سے قبل ہی طلبہ سے جو ابی کاپی چھین لیتا ہے اور اگر کو ئی طالب علم احتجاج کر ئے تو اسے مقدمہ درج کرنے وغیرہ کی دھمکیا ں اور بد زبانی شروع کر دیتا ہے، ذرائع کے مطابق وقاص کالج کے معاون عملہ کے ساتھ بھی بد اخلاقی سے پیش آتا ہے، طلبہ اور ان کے والدین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپریشن کا شکار شخص کو فو ری طور پر تبدیل کیا جائے ،میڈ یا کے رابطہ کرنے پر وقاص نے کہا کہ جس کو کوئی شکایت ہے وہ بو رڈ سے رابطہ کرئے، میں میڈیا کا جواب دہ نہیں ہوں۔

متعلقہ عنوان :