حکومت دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لاکر سزا دے،سید جمیل الرحمن چشتی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 18:23

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء) آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف اور آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف کے گدی نشینوں ڈاکٹر سید جمیل الرحمن چشتی اور سید محمد نبیل چشتی نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں سانحہ لاہورمیں جاں بحق ہونے والوں کیلئے نہتے معصوم شہریوں کا افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزا دے اور ملک کو دہشت گر دی سے پاک کیا جا ئے،انہوں نے دہشت گردی کی بذدلانہ کا روائی کرنے اور کرانے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسان نہیں بھیڑئیے ہیں ،ان کا خاتمہ ضروری ہے،اس افسوسناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :