بے گناہوں کے قتل کی دنیا کا کوئی بھی دھرم اجازت نہیں دیتا ،من موہن سنگھ خالصہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 18:19

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء) یوکے ورلڈ سکھ مسلم فیڈریشن کے چیئرمین من موہن سنگھ خالصہ نے سانحہ گلشن اقبال پورک پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی دھرم بم دھماکوں کے ذریعے بے گناہ افراد مرد و خواتین اور بچوں کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں خود کش بم دھماکہ کے ذریعے ہونے والی ہلاکتوں پر ہر انسان کا دل روتا ہے اس سانحہ کی اطلاع نے ہم کو ہلاکر رکھ دیا ہے اور ٹی وی پر یہ مناظر دیکھ کر ہمارا دل خون کے آنسو روتا رہا ، اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔