ریلوئے پولیس چوکی رائے ونڈ کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری

پیر 28 مارچ 2016 18:13

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) ریلوئے پولیس چوکی رائے ونڈ کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ریلوئے حکام نے رائے ونڈ کی عالمی اہمیت کے مد نظر ریلوئے پولیس چوکی کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اسکو تھانے کا درجہ دیدیا ہے جس پر کام شروع ہو گیا ریلوئے پولیس چوکی کی جگہ پر تھانے کی عمارت بنائی جارہی ہے رائے ونڈ ریلوئے پولیس اسٹیشن کی حدود کو اوکاڑا تک پھیلا دیا گیا اوکاڑا ریلوئے پولیس چوکی اور پتوکی ریلوئے پولیس چوکی رائے ونڈ تھانے کے ماتحت کام کرینگی جبکہ قصور ریلوئے پولیس اسٹیشن سے رائے ونڈ چوکی کو ختم کرکے کنگن پور نئی پولیس چوکی قائم کی جارہی ہے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع ایام میں ریلوئے پولیس حکام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ رائے ونڈ میں ریلوئے کی اربوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی کی دیکھ بھال کیلئے نفری کی مشکلات درپیش آرہی تھیں ریلوئے وزیر کے دورہ رائے ونڈ کے بعد رائے ونڈ ریلوئے پولیس اسٹیشن پر کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ادھر ریلوئے کمرشل اراضی کو قبضہ گروپوں سے واگزار کروانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :