سانحہ گلشن اقبال نے پوری قوم کو سوگوار کردیا‘خواجہ شاہ زیب اکرم

غم کی اس گھڑی میں پوری تاجر برادری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ‘ چیئرمین فرایا

پیر 28 مارچ 2016 18:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) وائس چیئرمین پیاف و چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن خواجہ شاہ زیب اکرم نے سانحہ گلشن اقبال میں دہشت گردی کی واردات میں قیمتی جانوں کی نقصان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔بچوں ،خواتین اور بوڑھے افراد کو نشانہ بنانے والے ملک قوم کے دشمن ہیں جن سے حکومت سختی سے نمٹا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں پوری تاجر برادری حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملاکرکھڑی ہے انہوں نے کہا کہ خودکش حملے کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ،خود کش حملے میں 70کے قریب قیمتی جانوں کا نقصان اور 300سے زائدافراد کا زخمی ہونا افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پورروڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے ایک تعزیتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سانحہ گلشن اقبال کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائے خیر کی گئی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین فرایا ارشد بیگ نے کہا کہ دہشت گردی کی کاروائیوں سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے اور بیرونی سرمایہ کار خوفزدہ ہوجاتے ہیں اس لیے حکومت دہشت گردی کی کاروائیوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :