وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم ‘بھٹے سے بازیاب طارق نامی بچے کو ای ڈی او ایجو کیشن نے سکول میں داخل کروا دیا

پیر 28 مارچ 2016 18:11

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی نے بھٹے سے بازیاب کروائے جانیوالے بچے طارق کو سکول میں داخل کروا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے قصور دورہ کے موقع پر راجہ جنگ کے نواحی گاؤں کمہاراں والی میں ایک بھٹے پر اچانک ہیلی کاپٹر اتارا اور وہاں بھٹے پر مزدوری کرنیوالے بچے طارق کو بازیاب کروایا جس کو گزشتہ روز ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی نے گورنمنٹ پرائمری سکول حویلی کمہاراں والی راجہ جنگ میں خودجا کر داخل کروادیا ہے ۔

اس موقع پر ای ڈی او ایجو کیشن نے طارق کے والدین کو بھی تلقین کی کہ وہ اپنے بیٹے کو تعلیم دلائیں حکومت تمام اخراجات برداشت کریگی ۔ جس پر بچے کے والدین نے پنجاب حکومت خصوصاً وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو دعائیں دیں ۔

متعلقہ عنوان :