صدیق الفاروق کا سانحہ گلشن اقبال پارک میں ہلاکتوں اور نقصانات پر دلی رنج و غم کا اظہار

پیر 28 مارچ 2016 18:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء)متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاروق نے اقبال پارک لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع کی شدید مذمت کی ہے اور خود کش دھماکہ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرحومین کے لواحقین اور متاثرین کے غموں میں برابر کے شریک ہیں،دہشت گردمعصوم بچوں اوربے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی بذدلانہ کاروائیوں سے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔

(جاری ہے)

پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ساتھ ہیں ،دریں اثناء سیکرٹری بورڈجاوید بشیر ،لیگل ایڈوائزر محمد ناصر اعوان ایڈووکیٹ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،سمیرا رضوی نے بھی اقبال پارک کے دلخراش سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔