مولانا سمیع الحق کی خصوصی ہدایت پر جے یوآئی (س) کے وفد نے زخمیوں کی مختلف ہسپتالوں میں عیادت کی

ملک میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہے ‘جے یو آئی (س) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولاناعاصم مخدوم کی گفتگو

پیر 28 مارچ 2016 18:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی خصوصی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانامحمدعاصم مخدوم کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام (س) کے وفد نے گلشن اقبال پارک اقبال ٹاون لاہور میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی ،جناح ہسپتال ،شیخ زیدہسپتال،میوہسپتال میں عیادت کی ،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولاناعاصم مخدوم نے کہاکہ مولاناسمیع الحق اس اندوہناک سانحہ فاجعہ پر انتہائی غمزدہ ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہے ، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں یہ خونخواردرندے ہیں ان کے مکمل خاتمے کے لئے حکومت اقدامات کرئے جبکہ تمام مذہبی جماعتوں پر مشتمل سٹیرنگ کمیٹی نے منصورہ اجلاس کے بعد مختلف ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

وفد میں لیاقت بلوچ،حافظ عبدالرحمن مدنی ،مولانامحمدعاصم مخدوم،مولانا قاری یعقوب شیخ،پیرہارون گیلانی ودیگرشامل تھے۔

متعلقہ عنوان :