رائے ونڈ میں تنور مالکان کی من مانیاں ،وزن کم قیمت زیادہ

روٹی آٹھ روپے نان دس سے بارہ روپے میں فروخت ہونے لگا

پیر 28 مارچ 2016 18:09

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) رائے ونڈ میں تنور مالکان کی من مانیاں ،وزن کم قیمت زیادہ ،روٹی آٹھ روپے نان دس سے بارہ روپے میں فروخت ہونے لگا ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈکی عدم توجہ سے رائے ونڈ میں ہوٹل مالکان نے ’’ات ‘‘مچادی ۔

(جاری ہے)

معروف ہوٹلوں نے روٹی کی قیمت آٹھ سے دس روپے مقرر کررکھی ہے جبکہ تنورمالکان نے 100گرام سے کم وزن میں روٹی 6روپے جبکہ نان دس سے بارہ روپے میں فروخت ہورہا ہے عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں رائے ونڈ کے کسی معاملے میں کوئی دل چسپی نہیں ہے گرانفروشی عروج پر پہنچ چکی ہے فرضی کارروائی ڈالنے کیلئے جرمانے کرکے ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اعزای اختیارا ت کے حامل پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی برائے نام ہے جو نیلی بتی والی گاڑیوں میں پروٹوکول لینے کے علاوہ کچھ کرنے سے قاصر ہیں مقامی حلقوں نے کمشنر لاہور سے رائے ونڈ میں گرانفروشی کے خلاف موثر اقدامات پر زور دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :