مختلف ٹریڈ یونین کے 28 ممبران نے 14 روزہ پیرا لیگل ٹریننگ کورس مکمل کرلیا

پیر 28 مارچ 2016 17:51

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) مختلف ٹریڈ یونین کے 28 ممبران نے 14 روزہ پیرا لیگل ٹریننگ کورس مکمل کرلیا ہے۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے مشترکہ طور پر اس تربیتی کورس کا اہتمام کیا تھا۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن کے رہنماؤں ڈاکٹر محمد اسحاق، ذوالفقار احمد اور شہر بانو نے تربیتی کورس کے شرکاء کو لیکچر دیئے۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کورس میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کے صدر عجب خان، کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری قاضی تنویر احمد اور مرکزی فنانس سیکرٹری اعجاز الحق صدیقی نے شرکت کی۔ اس ٹریننگ کورس کے انعقاد کا مقصد ٹریڈ یونین کی قیادت کے استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ مہنگے وکیلوں کی خدمات حاصل کئے بغیر عدالتوں میں اپنے مقدمات کا دفاع کر سکیں۔ ٹریننگ کورس میں مختلف ٹریڈ یونینوں سے تعلق رکھنے والے 28 مرد و خواتین نے شرکت کی۔