آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ خیبر ایجنسی باڑہ کے آئی ڈی پیز کی واپسی کا سلسلہ جاری

اب تک ایک لاکھ 9 ہزار 377 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

پیر 28 مارچ 2016 17:21

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مارچ۔2016ء) آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے خیبر ایجنسی باڑہ کے بے گھر افراد کے خاندانوں (آئی ڈی پیز) کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ایک لاکھ 9 ہزار 377 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ واپس جانے والے بے گھر خاندانوں کو مفت ٹرانسپورٹ، چھ ماہ کے لئے خشک خوراک، گرم کمبل دیئے جا رہے ہیں جبکہ واپس جانے والے 7 ہزار 54 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

(جاری ہے)

ایف ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے خیبر ایجنسی باڑہ کے بے گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ایک لاکھ 9 ہزار 377 خاندان واپس اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق واپس جانے والے بے گھر خاندانوں کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ واپس جانے والے خاندانوں میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت 6 ماہ کیلئے مفت اشیائے خوردونوش بھی دی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق خیبر ایجنسی باڑہ کے واپس جانے والے بے گھر خاندانوں کے 7 ہزار 54 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جبکہ بے گھر افراد کو واپس جانے کے موقع پر سردی سے بچاؤ کے لئے گرم کمبل بھی دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :