ملک بھر میں جاری دہشت گردی کےبڑھتے واقعات کے خلاف سپریم کورٹ بار نے انتیس مارچ کو امن ریلی نکالنےکا اعلان کر دیا,,,,دوسری جانب سپریم کورٹ بار نے دہشت گردی کے خاتمے تک مہم چلانے کے لئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی.

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 28 مارچ 2016 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ بار کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی ریلی میں پنجاب بھر سے وکلاء,,,ڈاکٹرز,,,تاجر اور تمام طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری شرکت کریں گے.وکلاء ریلی سپریم کورٹ بار سے شروع ہو کر جی پی او چوک لاہور ہائیکورٹ سے ہوتی ہوئی پنجاب اسمبلی پہنچ کر اختتام پزیر ہو گئی.

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر نے کہا ہےکہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکام ہو چکی ہے,,,,ملک بھر کے وکلاء امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں.انہوں نے کہا کہ گلشن پارک دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے,,,وکلاء دہشت گردی کے اس مذموم اقدام کی مذمت میں انتیس مارچ کو مال روڈ پر امن ریلی نکالیں گے. سیکرٹری سپریم کورٹ بار علی ظفر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قومی ایکشن پلان شروع ہی نہیں ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے.انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو سخت پیغام دینے کے لئے تمام شہری وکلاء کی امن ریلی میں بھرپور شرکت کریں.

متعلقہ عنوان :