رینجرز اور افواج کو پنجاب میں بھی دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف بھر پور کاروائیاں کر نی چاہیں‘چوہدری محمدسرور

پیر 28 مارچ 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردی کے دوران تین سالوں میں254افراد کی ہلاکت حکمرانوں کی گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے رینجرز اور پاک افواج کو پنجاب میں بھی دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف بھر پور کاروائیاں کر نی چاہیں قوم انکے ساتھ ہے ‘دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کر نا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے ‘دہشت گردوں دھماکوں سے پاکستان کی کو آواز کو نہیں دبا سکتے ‘دہشت گردوں کی لاہور جیسے شہرمیں دہشت گردی حکومت ناکامی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ۔

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران دہشت گرد ی کے خاتمے کیلئے صرف باتیں کر رہی ہے عملی طور پر (ن) لیگ کی حکومت پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور (ن) لیگ کے موجودہ دور حکومت کے دوران لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں دہشگر دی کے واقعات میں254افراد جا ں بحق اور970افراد زخمی ہوئے جو پنجاب میں امن کر نیکا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے مگر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کے جانوں مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور یہاں پر مکمل امن کاقائم کیا جائے مگر(ن) لیگ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کاروائیوں میں سنجیدہ نہیں ۔

متعلقہ عنوان :